Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری اور غیر ملکیوں میں جھگڑا ، وڈیو وائرل

جھگڑا گاڑی کی مرمت کے محنتانے پر ہوا ہے۔(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں ریاض کے مدائن الفہد محلے میں الاسکان سٹریٹ پر مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں کے درمیان جھگڑے کی وڈیو وائرل ہے ۔ جھگڑا گاڑی کی مرمت کے محنتانے پر ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے الاسکان سٹریٹ پر واقع ورکشاپ میں گاڑی کی مرمت کرائی تھی۔ محنتانے پر تلخ کلامی اجتماعی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

جھگڑے میں ملوث افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔(فائل فوٹو ایس پی اے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑے میں ملوث افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔ واقعہ کے ذمہ  دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
 سبق نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابھی تک جھگڑے کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں کہ گاڑی کی مرمت کے محنتانے پر کیوں جھگڑا ہوا۔ ذمہ دار گاڑی کا مالک تھا یا ورکشاپ کے کارکن صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھانا چاہ رہے تھے۔

شیئر: