Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید پر تین چھٹیاں، تیسرے روز دفتر آنا ہوگا

وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے روز چھٹی نہیں دی۔ فوٹو اے ایف پی
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق31 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔
رواں سال ملک بھر میں عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ منائی جائے گی اور 3 اگست کو عید کا تیسرا روز ہوگا۔ تاہم حکومت نے عید کے تیسرے روز چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی تھی کہ عید سادگی سے منائی جائے اور انہوں نے ہدایت کی تھی کہ عید کے مخصوص دنوں کےعلاوہ کوئی اضافی چھٹی نہ دی جائے۔
حکومت کی جانب سے عید الاضحی کی چھٹیوں کے لیے دنوں کے انتخاب اور عید کے تیسرے روز چھٹیاں ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دینے والے سوشل میڈیا صارفین اس صورتحال سے زیادہ خوش دکھائی نہیں دیے۔

کچھ صارفین نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق احتیاط کو اضافی چھٹیاں نہ دینے کی وجہ تسلیم کیا تو اس کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ہی توقع ظاہر کی کہ لوگ (ہر مرتبہ کی طرح) اس بار اضافی چھٹیاں نہیں کریں گے۔

البتہ چھٹی نہ دے کر عوام کو سفر سے روکے جانے کے خیال سے سبھی متفق دکھائی نہیں دیے۔

عید کی چھٹیوں کا ذکر ہوا تو ساتھ ہی اس کی تیاریاں بھی موضوع گفتگو بنیں۔ کچھ صارفین اس نکتے پر بات کرتے ہوئے مردوں اور خواتین کی عیدالاضحی کے لیے تیاریوں کی الگ نوعیت کو بھی اپنی ٹویٹس کا موضوع بناتے رہے۔

ٌپاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی دوران حج کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود افراد نو ذوالحجہ کو وقوف عرفات کرتے ہیں اور دس ذوالحجہ کو قربانی کی سنت پر عمل کرتے ہیں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: