Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن اور العیص میں بارش

آئندہ 6 دنوں کے دوران کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں ماہر موسمیات علی  الحربی نے کہا ہے کہ آئندہ 6 دنوں کے دوران مملکت کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کا امکان ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  الحربی نے ٹویٹرکے اپنے اکاؤنٹ پر توقع ظاہر کی کہ ہفتے سے بدھ تک چھ روزہ زبردست بارش کی توقع ہے- جازان، عسیر، تہامہ اور ان کے  ساحلی علاقے  بارش کی زد میں ہوں گے-
الحربی نے توجہ دلائی کہ موسم خزاں کے آغاز سے لے کراب تک امسال کا موسم گزشتہ برسوں کے موسم سے مختلف ہے- ہواؤں کی رفتار  دیکھنے والوں کو محسوس ہوتا ہے کہ ہم جولائی کے مہینے میں ہونے کے  باوجود بہار یا سرما کے کسی مہینے میں زندگی گزار رہے ہیں-
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ موسم گرما میں 5 علاقے گرمی کی شدید لہر سے متاثر ہوں گے- مدینہ منورہ، حائل، تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ میں امسال گرمی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے-

 ریاض ریجن کے بعض علاقوں میں کہیں تیز جبکہ کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)

الحصینی نے امکان ظاہر کیا کہ کل جمعہ سے ریاض اور مشرقی ریجن میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوگا اس کے بعد گرمی کی شدید لہر آئے گی-
اخبار 24 کے مطابق جمعرات کو سعودی دارالحکومت ریاض اور اس کی کمشنریوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی- بعض مقامات پر موسلا دھار اور دیگر علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ریکارڈکی گئی-
ریاض کے شمالی علاقے رماح اورملھم میں موسلا دھار بارش کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے- تیز بارش کی وجہ سے بعض وادیوں میں سیلاب کا منظر پیدا ہوگیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج جمعرات کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت شمالی حدود ریجن کی کمشنری  رفحا میں ریکارڈ کیا گیا- وہاں درجہ حرارت  50 سینٹی گریڈ تھا- دوسرے نمبر القیصومہ رہا جہاں 47 سینٹی درجہ حرارت پایا گیا-
مدینہ منورہ کی کمشنری العیص میں جمعرات کو کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی- بارش کے بعد وادیوں اور گھاٹیوں میں پانی بہنے لگا- محکمہ شہری دفاع نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے-
فلکیاتی و خلائی علوم کی عرب آرگنائزیشن کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ ان دنوں ریاض اور الاحسا میں جو بارش ہورہی ہے  وہ اپنی نوعیت کی منفرد ہے- اس طرح کی بارشیں گزشتہ ساٹھ برس میں صرف تین بار ہوئی ہیں-

شیئر: