Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سات علاقوں میں جمعرات کو بارش کا امکان

نجران، جازان، عسیر اور باحہ میں تیز ہوائیں چلیں گی(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے سات علاقوں میں  جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ٹوئٹر پر بیان  میں کہا کہ نجران، جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی علاقوں میں  تیز ہوائیں چلیں گی پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس کا سلسلہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں نیز ریاض ریجن کے جنوبی علاقوں تک پھیل جائے گا۔
بیان  میں مزید کہا گیا کہ گرد آلود ہواؤں سے الشرقیہ، ریاض، قصیم اور حائل ریجنوں میں حد نظر محدود ہوجائے گی۔ گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ مغربی اور جنوب مغربی بالائی علاقوں کے مشرقی حصوں تک پھیل جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ جمعرات کو بحیرہ احمر میں جنوب مغرب سے شمال مغرب کی جانب 42 کلو میٹرتک فی گھنٹے کی رفتار ہوائیں چلیں گی۔ سمندر میں ڈھائی میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔

گرد آلود ہواؤں سے الشرقیہ، ریاض، قصیم اور حائل ریجنوں میں حد نظر محدود ہوجائے گی۔(فائل فوٹو ایس پی اے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج عرب میں ہوائیں جنوب مشرق سے جنوب کی طرف چلیں گی۔ فی گھنٹہ  رفتار  38 کلو میٹر تک ہوگی- سمندرمیں لہریں ایک میٹر تک اونچی ہوں گی۔
دریں اثنا باحہ  میں شہری دفاع نے  لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعرات سے منگل تک احتیاطی تدابیر کا  خیال رکھیں۔ علاقے میں بارش اور ژالہ باری کے قوی امکانات ہیں۔
محکمہ شہری دفاع کا کہناہے کہ شدید بارش کی صورت میں گھروں سے انتہائی ضرورت ہی کے تحت نکلیں۔ وادیوں سے گزرنے سے گریم کریں۔ سیلاب کے دھارے سے نکلنے کی کوشش نہ کریں اگر سیلاب میں پھنس جائیں تو 998 پر رابطہ کرکے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

شیئر: