Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مذاکرات کے ذریعہ لیبیا کا مسئلہ حل کرنے کی تائید کرتے ہیں‘

’لیبیا کے معاملے پر غور کیا گیا ہے، سعودی عرب، مصری موقف کی تائید کرتا ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر امن مذاکرات کے ذریعہ لیبیا کے مسئلے کو حل کرنے کی تائید کرتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قاہرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ ’دونوں ممالک اور خطے کے مفاد کے متعلق مصری ہم منصب سامح شکری سے بات چیت ہوئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عرب خطے کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ تعاون اور باہم افہام و تفہیم کے ماحول کو پروان چڑھانا ضروری ہے‘۔
’لیبیا کے معاملے پر غور کیا گیا ہے، سعودی عرب، مصری موقف کی تائید کرتا ہے، امید ہے کہ بیرون مداخلت کے بغیر لیبیا میں جنگ بندی کی جائے اور سیاسی حل تلاش کیا جائے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور مصر کے درمیان خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے پالیسیوں میں یکسانیت موجود ہے‘۔
 

شیئر: