Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'امریکہ صدارتی انتخابات سے پہلے نئی سرد جنگ چاہتا ہے'

چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات سے پہلے امریکہ ’قربانی کا بکرا‘ ڈھونڈ رہا ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
برطانیہ میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ نومبر کے صدارتی انتخابات کی وجہ سے چین کے ساتھ ایک نئی سرد جنگ شروع  کرنا چاہتا ہے۔
برطانیہ میں چین کے سفیر لیو زیاؤمنگ کا لندن میں رپورٹرز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ’صدارتی انتخابات سے پہلے امریکہ ’قربانی کا بکرا‘ ڈھونڈ رہا ہے اس لیے وہ چین کے ساتھ ایک نئی سرد جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔‘
’یہ چین نہیں جو جارح بنا ہوا ہے بلکہ دوسرا فریق ہے جو کہ چین کے خلاف سرد جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔ اور ہمیں اس کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔
چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں کسی سرد جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں اور ہمیں کسی بھی جنگ میں دلچسپی نہیں۔‘
’ہم سب نے دیکھ لیا کہ امریکہ میں میں کیا ہورہا ہے اور انہوں نے چین کو ’قربانی کا بکرا‘ بنانے کی کوشش کی۔ وہ اپنے مسائل کیے لیے چین کو مورز الزام ٹھرانا چاہتے ہیں۔‘
لیو کا مزید کہنا تھا کہ وہ (امریکہ) چین کو بطور دشمن ٹارگٹ کرنے سمیت سب کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ’غالبآ ان کا خیال ہے کہ ان کو ایک دشمن چاہیے۔ ان کا خیال ہے کہ انہیں سرد جنگ کی ضرورت ہے تاہم ہمیں کوئی دلچسپی نہیں۔ ہم بار بار امریکہ کو بتا رہے ہیں کہ چین آپ کا دشمن نہیں۔‘ 
’چین آپ کا دورست اور چھوٹا پارٹنر ہے۔‘

شیئر: