Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: بین الاقوامی پروازیں بحال

کویت نے مارچ میں تمام انٹرنیشنل پروزین کورونا کی وجہ سے معطل کردی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
کویت نے کورونا کی وجہ سے عائد سفری پابندیاں ہٹا دی ہے تاہم پاکستان سمیت سات ممالک کے لیے یہ پابندیاں برقرار رہے گی۔
کورونا کے سبب کویت نے رواں سال مارچ میں کویت سے جانے اور آنے والی انٹرنیشل پروازیں معطل کی تھی۔ تاہم اب یہ پابندیاں ہٹا دی گئی ہے اور یکم اگست سے کویت کے لیے اور کویت سے انٹرنیشنل پروازیں بحال ہو جائیں گی۔
تاہم پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیا، فلپائن، سری لنکا اور نیپال کے لیے اور وہاں سے آنے والی پروزوں پر پابندی برقرار رہے گی۔
کویت ٹائمز کے مطابق دی سینٹر فار گورنمنٹ کمیونکیشن کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘سات ممالک کے علاوہ تمام ممالک کے شہریوں اور رہائشیون کو کویت آنے اور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔‘
کویت نے مارچ میں تمام انٹرنیشنل پروزین کورونا کی وجہ سے معطل کردی تھی۔
تاہم مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے کویت کے شہریوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروزوں کی اجازت دی گئی تھی۔
مئی کے آخر میں کویت کے سول ایوی ایشن کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ حکومت کی اجازت سے کمرشل فلائیٹس کی بحالی کا عمل تین مراحل میں انجام دیا جائے گا۔
خیال رہے کویت میں اب تک کورونا وائرس کے 65 ہزار 903 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اب تک  چار سو 44 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اب تک وبا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 56 ہزار 467 ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں