Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قربانی کا گوشت گھروں پر، مکہ میونسپلٹی کی ایپ

حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی بھی ہوگی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ قربانی ایپلی کیشن سے فائدہ اٹھائیں۔ اس کے تحت قربانی کا گوشت گھروں پر پہنچایا جائے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ میونسپلٹی کے ماتحت سلاٹر ہاؤس انتظامیہ کے انچارج ڈاکٹر احمد قوتۃ نے بتایا کہ اس ایپلی کیشن کی بدولت صارفین مویشیوں کے انتخاب اور خرید و فروخت کی زحمت سے بچ جائیں گے جبکہ ان کی گوشت ضروریات احتیاطی تدابیر کی پابندی کے ساتھ پوری ہوجائیں گی۔ حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی بھی ہوگی۔ 
 ڈاکٹر احمد قوتۃ نے بتایا کہ میونسپلٹی کے یہاں رجسٹرڈ ای ایپلی کیشنز اور واٹس ایپلی کیشن کے ذریعے قربانی کا گوشت گھروں پر پہنچانےکا انتظام کیا گیا ہے۔  
انہوں نے مزید کہا کہ میونپسلٹی اس سے قبل سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اژدحام اور آنے جانے کی زحمت سے بچانے کے لیے یہ سہولت مہیا کررہی ہے۔ میونسپلٹی  کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بہت سارے اقدامات کررہی ہے ان میں سے یہ ایک ہے۔ 
مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے تحت حج قربانی  پروگرام میں بھی تعاون کیا جارہا ہے۔ اس مقصد کے لیے مکہ مکرمہ کے سلاٹر ہاؤس قربانیوں کے لیے تیار ہیں۔ معاشرے کے مختلف طبقوں کی قربانی درخواستیں نمٹانے کے لیے مستعد ہیں۔ 

مکہ مکرمہ میں چار ماڈل سلاٹر ہاؤس ہیں۔( فوٹو عاجل)

 میونسپلٹی نے حاجیوں کی قربانیوں کا گوشت مکہ مکرمہ کی فلاحی انجمنوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کی سہولت بھی مہیا کی ہے۔ 
مکہ میونسپلٹی کا کہناہے کہ شہر میں چار ماڈل سلاٹر ہاؤس ہیں۔ یہ عید الاضحی کے دوران انتہائی موثر حالت میں ہوں گے۔ بہتر ہوگا کہ سعودی اور غیرملکی میونسپلٹی کے توسط سے قربانی سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔  

شیئر: