Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پورٹ پر 60 ہزار قربانی کے جانور پہنچ گئے

چھ  جہاز جدہ اسلامی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں جدہ بندرگاہ پر قربانی کے لیے 60 ہزار سے زیادہ بکرے پہنچ گئے۔ چھ جہاز قربانی کے جانور لے کر جدہ اسلامی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور حج کرنے والوں کو قربانی کے جانور آسانی سے مہیا ہوں گے۔
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ماتحت مویشیوں کے ڈاکٹروں نے قربانی کے جانوروں کا طبی معائنہ ریکارڈ وقت میں مکمل کرلیا جس کے بعد جانوروں کو جہازوں سے اتارا گیاہے۔
جدہ اسلامی بندرگاہ کی انتظامیہ نے سعودی مارکیٹ کی ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کو اتارنے، طبی معائنہ کرانے اور انہیں تاجروں کے حوالے کرنے میں مستعدی سے کام لیا ہے۔
اسلامی بندرگاہ چوبیس گھنٹے ضروری اشیا لانے والے جہازوں کو  ہر ممکن سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ اس سلسلے میں حفظان صحت کی تمام تدابیر روبعمل لائی جارہی ہیں۔

شیئر: