Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات: آن لائن فتوے کے لیے’ روبوٹ‘

سکرین پر حجاج سوالات پیش کررہے ہیں۔( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں آن لائن فتوے کے لیے’روبوٹ ‘ تعینات کیا ہے۔ کورونا وائرس سے حاجیوں اور علما کو بچانے کے لیے یہ انتظام کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد اور حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کے پیش نظر مذہبی استفسارات اور حج فتوے دینے کے لیے مسجد نمرہ میں’ روبوٹ‘ کا انتظام کیا گیا۔
نئی سہولت سے حجاج  فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سکرین پر حاجی سوالات پیش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب مفتیان کی ٹیم ویڈیو لنک کے ذریعے انہیں براہ راست جواب دے رہی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد تجربہ ہے۔  

’ روبوٹ فتویٰ سروس‘ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)

وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ’ روبوٹ  فتویٰ سروس‘ کا انتظام انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال ہے۔ سعودی حکومت نے وبائی ماحول میں حج انتظامات کے تحت روبوٹ کی سہولت مہیا کی ہے۔
حجاج اس سہولت سے مطمئن ہیں۔ مسجد نمرہ میں جہاں وہ سماجی فاصلے کے ساتھ عبادت میں مصروف ہیں وہیں مسجد کے مختلف حصوں میں موجود ’آن لائن فتویٰ سروس‘ کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

شیئر: