Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی کی نماز گھر پر کیسے ادا کریں  

نماز کا وقت شروع ہونے تک تکبیرات کا اہتمام کریں- فوٹو ایس پی اے
اس سال عید الاضحی کا تہوار دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کی وبا اور دنیا بھر میں اس سے بچاؤ کی تدابیر و حفاظتی اقداما ت کے ماحول  میں منایا جارہا ہے۔ 
الشرق الاوسط کے مطابق مختلف ملکوں میں مساجد اور جامعات اور تجارتی اداروں جیسے بھیڑ بھاڑ کے تمام مقامات بند پڑے ہوئے ہیں۔
مسجد الحرام و مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی نے عید الفطر سے قبل گھروں میں عید کی نماز ادا کرنے کا طریقہ کار جاری کیا تھا جو یہ ہے- 
عید کی نماز دو رکعت ہوگی- نماز سے قبل غسل اور خوشبو استعمال کی جائے- جائے نماز پر تکبیرات کہی جائیں- 
عید کی نماز کا وقت سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد شروع ہوگا-  
سب لوگ عید کی نماز سے قبل بہترین میسر کپڑے پہنیں- 
نماز کا وقت شروع ہونے تک تکبیرات کا اہتمام کریں- 
عید کی نماز دو رکعت اس طرح پڑھیں جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا کی تھیں- 
نماز کی ادائیگی کے بعد گھر والوں کے  لیے خطبہ نہیں ہے- 
الازہر کے بین الاقوامی دارالافتا نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ عید الاضحی کی نماز ٹی وی یا ریڈیو یا براہ راست آن لائن نماز پڑھانے والے امام  کی امامت میں ادا کرناجائز نہیں- وبا کے ماحول میں تنہا بھی عید کی نماز ادا کی جاسکتی ہے اور گھر والوں کے ساتھ بھی اس میں کوئی قباحت نہیں- 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: