Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پراسرار بیماری، مکہ میں تین بہنیں ہلاک

مرض کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں(فوٹو سوشل میڈیا)
مکہ مکرمہ میں مقیم ایک اردنی خاندان کی 3 بیٹیاں پراسرار مرض میں مبتلا ہو کر چل بسیں۔ مرض کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اور افزائش کا سلسلہ کمزور پڑ جاتا ہے۔
اس بیماری میں ہاتھ پیر فطری شکل میں مضبوط نہیں ہوتے جبکہ سینے کی شکل بگڑ جاتی ہے۔ ہاتھ اور پیر میں ٹوٹ پھوٹ ہونے لگتی ہے۔ مریض کو چوبیس  گھنٹے آکسیجن پر رکھنا پڑتا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق اردنی شہری تحسیر احمد فیملی کے  ہمراہ مکہ مکرمہ کے البحیرات محلے میں مقیم ہیں۔ انہوں نے  بتایا کہ ڈاکٹر حیران ہیں کہ یہ کیا مرض ہے۔ ا
تحسیر احمد نے کہا کہ میری تین بیٹیاں اسی پراسرار مرض میں مبتلا ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئیں جبکہ میرا بائیس سالہ بیٹا عبدالرحمن بھی اسی مرض میں مبتلا ہوگیا ہے۔ 
اردنی شہری کا کہنا ہے کہ اس انجانے مرض میں مبتلا ہوکر پہلے میری دو بیٹیاں اس دنیا سے رخصت  ہوئیں۔ اب 37 سالہ بیٹی بھی عید کے روز اسی مرض سے متاثر ہوکر چل بسی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں