Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں پلاسٹک کے درختوں کی’ شجر کاری‘

بلدیہ کو رکن شوری کی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ (فوٹو سبق)
  سعودی عرب میں حائل ریجن کی بلدیہ نے ’شجرکاری ‘ مہم کے جواب میں شاہراہوں پر پلاسٹک کے درخت اور پودے لگانے شروع کرد یے ہیں۔
پلاسٹک کے درخت لگائے جانے پر بلدیہ کو رکن شوری کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 
 ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق حائل شہرسے 120 کلو میٹر دور ’الجحفہ‘ قصبے میں بلدیہ کی جانب سے پانی کی قلت کے پیش نظر شجرکاری مہم کے متبادل کے طور پر پلاسٹک کے درخت اور کنستر کے ڈبوں سے ’کیکٹس‘ کے پودوں کے ڈیزائن بنا کر انہیں شاہراہوں پر نصب کیا گیا ہے۔

 بلدیہ کا موقف ہے کہ قلت آب کی وجہ سے یہ اقدام کیا( فوٹو سبق)

بلدیہ کے اس اقدام پر رکن شوری ’السعدون‘ نے ٹویٹ کیا ’ کیا آپ یقین کریں گے کہ پلاسٹک کے درخت حائل جیسے خوبصورت شہر کی شاہراہوں کی زینت بنے ہوئے ہیں جو محکمہ زراعت کی مہم شجرکاری کا حصہ ہیں‘۔ 
رکن شوری کی تنقید کے جواب بلدیہ کی جانب سے ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’ گاوں میں آبپاشی کے لیے قلت آب کی وجہ سے قدرتی درختوں کے متبادل کے طور پر بلدیہ نے قصبے کی شاہراہوں کو پلاسٹک کے پودوں سے سجانے کا منصوبہ بنایا تاکہ اہل قصبہ کسی درجہ شاہراہوں کی خوبصورتی میں حصہ دار بن سکیں‘۔
بلدیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ’ آپ کی آرا اور مشورے ہمیشہ ہمارے لیے رہنما  ثابت ہونگے ‘۔ 

شیئر: