Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور مریم نواز کی نیب میں طلبی

نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 12 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے (فوٹو: اے ایف ہی )
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو شراب کا غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں طلب کر لیا ہے۔
نیب کی طرف سے میڈیا کو جاری معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو 12اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر اور مریم نواز کی نیب میں طلبی کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہمنا احسن اقبال نے یہ خبر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’کیا یہ پنجاب میں وزیر اعلی کی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے؟‘
ٹوئٹر صارف نعمان نے  اس ٹرینڈ میں شیئر ہونے والی خبرو ں کے سکرین شاٹس پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کم ود گیا اے۔‘

ٹوئٹر صارف فریحہ کا کہنا تھا کہ ’ عثمان بزادر پر لگائے گئے تمام الزامات کو عدالت میں چیلنج کرنا چاہیے‘

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہمنا مریم نوازکو 11 اگست کو نیب نے طلب کیا ہے۔
مریم نوازکو 200 کنال اراضی کیس میں طلب کیا گیا ہے اور ان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ مریم نواز کی طلبی کا نوٹس جاتی امرا روانہ کردیا گیا ہے۔ 
ٹوئٹر صارف خورشید نے لکھا کہ ’مریم نواز اگر گرفتار ہو جاتی ہیں تو کارکن احتجاج کہاں کریں گے سڑکوں پر یا ٹوئٹر پر؟‘

 لاہور کی احتساب عدالت کی جانب سے آج رمضان شوگر ملزکیس میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

شیئر: