Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی میں ایک فیملی ماسک کی پابندی سے مستثنی

قریب ترین رشتہ دار گاڑی سے سفر کرسکتے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)
 متحدہ عرب امارات کے حکام نے ایک فیملی کے افراد کو گاڑی سے سفر کے دوران ماسک کی پابندی سے استثنی دیا ہے۔  
الامارات الیوم کے مطابق  امارات میں گاڑی سے سفر کے دوران  ماسک کا استعمال ضروری ہے۔ پابندی نہ کرنے پر ایک ہزار درہم کا جرمانہ مقرر ہے۔

 

 ایک فیملی کے قریب ترین رشتہ دار گاڑی سے سفر کرسکتے ہیں۔ ان کے لیے تین افراد کی پابندی بھی نہیں ہوگی- 
ڈرائیونگ کے دوران ماسک کا استعمال ڈرائیور کے لیے اگر وہ گاڑی تنہا چلا رہا ہے تو ضروری نہیں۔ اسی طرح اگر ایک فیملی کے افراد ایک گاڑی میں سفر کررہے ہیں تو ایسی صورت میں انہیں بھی ماسک استعمال نہ کرنے پر ماسک کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والا شمار نہیں کیا جائے گا۔  

شیئر: