Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیملی تقریب میں شرکت، 21 افراد کورونا کا شکار

خاندانی تقریب میں پانچ افراد سے زیادہ شریک نہ ہوں (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے سماجی تقریبات کے لیے مقرر سخت حفاظتی ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر چار مقامی خاندانوں کے 21 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے پابندی لگائی ہے کہ فیملی تقریب میں پانچ افراد سے زیادہ شریک نہ ہوں۔ شرکت کرنے والے حفاظتی ماسک اور دستانے  پہننے کی پابندی کریں۔
سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور  مصافحے سے گریز کریں۔ سعودی معاشرے کی روایت کے مطابق ملنے سے گریز کریں۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر تمام حفاظتی تدابیر کی پابندی کی جائے ( فوٹو: ایس پی اے)

مقررہ ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر نئے کورونا وائرس سے چار خاندانوں کے 21 افراد متاثر ہوگئے۔ ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
وزارت صحت نے اتوار 21 جون کو رپورٹ میں بتایا کہ متاثرین میں بچے اور بوڑھے دونوں شامل ہیں- دو مریضوں کو جن کی حالت نازک ہے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کر دیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر تمام حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں خصوصا حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے کے اصول کا بے حد خیال رکھیں۔ پانی اور صابن سے ہاتھ مسلسل دھوتے رہیں اور ہر طرح کی تقریبات اور اجتماعات میں جانے سے حتی الامکان پرہیز کریں۔

شیئر: