Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام ملازمین احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں، وزیر صحت

موعید ایپلی کیشن یا تطمن کلینکس وزٹ کرکے ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد دفاتر کھلنے پر تمام ملازمین سے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔
دفاتر واپسی کا سلوگن ’ماسک استعمال کروں گا‘۔ ’مصافحہ نہیں کروں گا‘ اور ’مناسب فاصلہ رکھوں گا‘ ہے۔ 
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر صحت نے سعودی اور مقیم غیرملکی ملازمین سے کہا ہے کہ سب لوگ پانی اور صابن سے بار بار ہاتھ دھوتے رہیں۔ یہ کورونا وائرس سے بچاؤ میں اہم ہے۔ گھر سے نکلتے وقت میڈیکل ماسک یا کپڑے کا ماسک یا منہ اور ناک کو اچھے طریقے سے چھپانے والا رومال استعمال کریں۔ اس پابندی سے تنہا بند کمرے کے ملازم مستثنی ہوں گے۔

سب لوگ پانی اور صابن سے بار بار ہاتھ دھوتے رہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت نے پھر تاکید کی ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کی علامتیں محسوس کررہے ہوں یا اس حوالے  سے اطمینان حاصل کرنا چاہتے ہوں پہلی فرصت میں ’موعید‘ ایپلی کیشن یا ’تطمن کلینکس‘ پہنچ کر نئے کورونا وائرس ٹیسٹ کرالیں۔ وزارت صحت نے یہ سہولت مہیا کررکھی ہے۔  
وزارت صحت نے یا د دہانی کرائی کہ جو لوگ نئے کورونا وائرس کی علامتیں اپنے اندر محسوس کررہے ہوں وہ 937 پر رابطہ کرکے استفسار بھی کرسکتے ہیں۔مشورہ بھی لے سکتے ہیں اور موعید ایپلی کیشن یا تطمن کلینکس وزٹ کرکے اپنا ٹیسٹ بھی کراسکتے ہیں۔
وزارت صحت نے 920005937 پر واٹس ایپ کرکے صحت مشاورت اور استفسارات کی سہولت بھی فراہم کررکھی ہے۔ اس پر رابطہ کرکے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال، ابتدائی طبی نگہداشت کے مراکز، خون عطیہ مراکز کی بابت معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت کا تعین کرایا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: