Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں کو درپیش مسائل، زلفی بخاری کا امارات کا دورہ

’بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا‘ (فوٹو: ٹوئٹر زلفی بخاری)
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو  درپیش مسائل پر بات چیت کے لیے اہم دورے پر آج بدھ کو یو اے ای روانہ ہوں گے جہاں وہ یو اے ای کے وزیر برائے افرادی قوت سے ملاقات کریں گے۔
وزارت اوورسیز کے بیان کے مطابق ملاقات میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کے معاملے پر بات کریں گے۔
دونوں ممالک کے وزرا کے درمیان کورونا کی صورت حال کے دوران مسلسل رابطے جاری رہے، اور عالمی وبا پھیلنے کے بعد زلفی بخاری کا یہ یو متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔
وزارت کے مطابق متحدہ عرب امارات دوسرا ملک ہے جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
وزارت کے بیان کے میں بتایا گیا ہے کہ زلفی بخاری پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ اور سفارتخانے کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے علاوہ معاون خصوصی کورونا کی وبا کے دوران متحرک کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کے افرادد سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور بھرپور تعاون فراہم کرنے پر وہاں مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
اوورسیز پاکستانیوں کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

شیئر: