Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں کے پرنسپلز کی سبکدوشی کا فیصلہ

وزارت تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ نجی سکول اہل سعودیوں کو پرنسپلز تعینات کریں (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی وزارت تعلیم نے مملکت بھر میں نجی اور انٹرنیشنل سکولوں کے تمام پرنسپلز کوسبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد 11 اگست 2020 بمطابق 21 ذو الحجہ 1441ھ سے ہوگا-  
سبق ویب سائٹ کے مطابق نائب وزیر تعلیم  ڈاکٹر عبدالرحمان العاصمی نے مملکت بھر میں تعلیمی اداروں کو فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اور انٹرنیشنل سکولوں کے پرنسپلز چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین 11 اگست 2020 سے سبکدوش کردیے جائیں۔ یہ فیصلہ نرسری، پرائمری، مڈل، ثانوی سمیت تعلیم کے تمام مراحلوں کے لیے مقرر پرنسپلز اور ایچ ایمز پر لاگو ہوگا۔  
تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ اس ہدایت سے تمام انویسٹرز کو مطلع کردیا جائے۔  
سعودی وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ نجی سکول اپنے پرنسپلز اور ایچ ایمز اہل سعودیوں کو تعینات کریں۔ 

شیئر: