Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے بعد 350 ارب ریال کا سامان درآمد

سامان بری، بحری اور فضائی راستوں سے مملکت پہنچا تھا (فوٹو: الریاض)
نئے کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے سعودی عرب نے 350 ارب ریال سے زیادہ مالیت کا سامان درآمد کیا ہے۔ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے کسٹم کارروائی مکمل کی گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ کسٹم نے بتایا کہ کورونا وبا کی شروعات سے لے کر 9 اگست 2020 تک 350.67 ارب ریال مالیت کے سامان کا کسٹم کیا گیا ہے۔
یہ سامان بری، بحری اور فضائی راستوں سے مملکت پہنچا تھا۔ وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔
محکمہ کسٹم نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ 24 کروڑ 83 لاکھ 4 ہزار 63 ٹن سامان لایا گیا۔ اس کی قیمت 350.67 ارب ریال تھی۔ یہ سامان 30 بری، بحری اور فضائی  چوکیوں پر کسٹم کیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ سفری پابندیوں کے دوران سامان ضرورت کی درآمد و برآمد کھلی رہی۔ کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تاکہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں کو اپنی ضرورت کا سامان وافر مقدار میں بروقت ملتا رہے۔

شیئر: