Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک فراڈ، سعودی خاتون 43 ہزار ریال سے محروم

کسی اجنبی کو اپنے بینک کی تفصیلات قطعی طور پر فراہم نہ کریں ۔فوٹو ۔ عرب نیوز
بینک اکائونٹس کے حوالے سے  دھوکہ دہی  کے واقعات سے دنیا کا کوئی ملک محفوظ نہیں ۔ سعودی عرب کی کمشنری جازان میں ایک خاتون جعل سازوں کے ہاتھوں 43 ہزار ریال گنوا بیٹھی۔
۔ عربی نیوز ویب سبق کے مطابق متاثرہ سعودی خاتون نے پولیس میں واقعے کی رپورٹ درج کرا دی ۔ 

جو کال موصول ہوئی اس کا نمبر کسی دوسرے ملک کا تھا ۔  فوٹو ۔ عمان ٹائم  

جعل سازوں نے اب نیا طریقہ اپنا یا ہے جس میں وہ کسی فرضی کمپنی کے نمائندے بن کر اپنے شکار سے بینک اکائونٹ کی تفصیلات حاصل کر کے رقم اپنے اکائونٹ میں منتقل کر لیتے ہیں ۔ اس  سے  پہلے یہ واردات ںٹیلی فون اور سوشل میڈیا کالنگ ایپ کے ذریعے لوگوں کو  بینک اکائونٹ اپ ڈیٹ کرانے کا کہہ کر اکائونٹ کی تفصیلات حاصل کر کے کی جا رہی تھیں ۔
  جازان کمشنری میں ایک سعودی خاتون نے  علاقے کے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ نامعلوم افراد نے اس کے اکائونٹ سے 43 ہزار ریال نکلوا لیے ۔ 
تاثرہ خاتون کے مطابق نامعلوم ٹیلی فون کال میں جس کا نمبر بھی غیر معروف تھا اسے کہا گیا کہ کمپنی نے خصوصی پروموشن اسکیم جاری کی ہے  ۔غیر معمولی رعایت کے ساتھ کیش انعامات بھی دیئے جائیں گے ۔ کال کرنے والے نے بینک اکائونٹ کی تمام تفصیلات حاصل کر لیں جس کے کچھ ہی دیر بعد معلوم ہوا کہ اسکے اکائونٹ سے 43 ہزار ریال نکالے جاچکے ہیں ۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ جو کال موصول ہوئی تھی اس کا نمبر کسی دوسرے ملک کا تھا جس کے بارے میں پولیس کو اطلاع فراہم کر دی گئی ہے ۔
دریں اثناء  بینکنگ کونسل کی جانب سے کہا گیا کہ صارفین کسی بھی حالت میں کسی اجنبی کو اپنے بینک کی تفصیلات قطعی طور پر فراہم نہ کریں ۔ کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے مسلسل اس بارے میں لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دھوکہ بازوں کی باتو ں پر قطعی توجہ نہ دی جائے ۔ 
واضح رہے دنیا کے دیگر ممالک کے طرح بینک اکائونٹ اپ ڈیٹ کے فراڈ کا سلسلہ سعودی عرب میں بھی جاری ہے ۔ جعل ساز مختلف ذرائع سے لوگوں کو پیغامات ارسال کرتے ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ آپ کابینک اکائونٹ منجمد ہو جائے گا جس سے بچنے کے لیے فوری رابطہ کر کے اکائونٹ اپ ڈیٹ کروائیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: