Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے تعلیمی سال کا پہلا سسمٹر آن لائن متوقع، فیسوں میں کمی کی جائے

نئے تعلیمی سال کے حوالے سے وزارت تعلیم نے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کے حوالے سے وزارت تعلیم کی جانب سے تاحال کسی حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ نئے تعلیمی سال کا آغاز 11 محرم سے متوقع ہے تاہم اس حوالے سے یہ معلوم نہیں کہ تدریسی سلسلہ آن لائن ہو گا یا روایتی طریقے سے کلاسیں شروع کی جائیں گی۔
اس ضمن میں ماہر تعلیم عبداللطیف الحمادی کا کہنا ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ نئے تعلیمی سال کا پہلا سمسٹرآن لائن ہی ہو گا۔
نجی ٹی وی چینل الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ’چند دنوں میں وزارت تعلیم کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے حوالے سے حتمی فیصلہ صادر کیا جائے گا۔'

آن لائن ایجوکیشن کےلیے پوری فیس لینا مناسب نہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

طریقہ تدریس کے حوالے سے ماہر تعلیم کا کہنا تھا کہ ’حالات اسی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ نئے تعلیمی سال کا پہلا اور دوسرا مہینہ بلکہ پہلا سمسٹر آن لائن ہی ہوگا۔'
اس ضمن میں وزارت تعلیم کی جانب سے بیشتر اساتذہ کو آن لائن طریقہ تدریس کے حوالے سے منتخب کرتے ہوئے انہیں آن لائن ایجوکیشن کے حوالے سے عملی تربیت بھی دی ہے۔
اسکولوں کی فیسوں کے حوالے سے ماہر تعلیم کا کہنا تھا کہ ’موجودہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں پر معاشی بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو چاہیے کہ فیسوں پر نطرثانی کریں۔ یہ درست نہیں کہ آن لائن ایجوکیشن کے لیے بھی پوری فیس لی جائے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ اسکولوں کی انتظامیہ خواہ وہ انٹرنیشنل ہوں یا نجی اسکول ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت دیں کیونکہ روایتی طریقہ تعلیم اور آن لائن ایجوکیشن میں بہت فرق ہے اس لیے اسکولوں کی انتظامیہ کو چاہیے کہ فیسوں میں کمی کریں۔'

شیئر: