Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 413 نئے کیسز

سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 315 ہوگئی ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں سنیچر 15 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 413 نئے کیسز سامنے آئے پیں۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 315 تک پہنچ چکی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 369 ہوگئی۔
 سنیچر کو صحت یاب ہونے والئ افراد کی تعداد ایک ہزار 528 رہی۔ اب تک 2 لاکھ 64 ہزار487 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اس وقت مملکت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 459 ہے جن میں ایک ہزار 766 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
 اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض خمیس مشیط میں سامنے آئے جن کی تعداد 76 ہے۔ دمام میں 68، مکہ 65 ، ریاض 59، جدہ اور جازان 57، حائل 55، ینبع 53، مدینہ 45، الھفوف 42، بریدہ 32، حفر الباطن 27 تبوک 26 اور ابہا میں 25 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
سعودی عرب کے 16 شہروں میں ایک ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 17 شہروں میں دو، دو، 8 شہروں میں تین، تین جبکہ نو شہروں میں چار، چارمریض سامنے آئے ہیں۔
 سعودی عرب میں اس وقت ایکٹیو کیسز 30 ہزار 823 ہیں جبکہ ایک ہزار 805 مریض انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے (فوٹو: سبق)

کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزرات صحت کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے جس پر عمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے۔ ہاتھوں کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں خاص طور پر جب بھی گھر سے باہر جائیں۔ واپسی پر سب سے پہلے 20 سیکنڈز تک ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔
'کورونا وائرس ہاتھوں کے ذریعے ہی نظام تنفس تک منتقل ہوتا ہے جس سے انسان اس مہلک مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے۔'

شیئر: