Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی سرکاری دستاویزات تیار کرنے والا گروہ گرفتار 

چھ افراد پر مشتمل گروہ کا تعلق پاکستان سے ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں قصیم پولیس نے جعلی سرکاری دستاویزات کا دھندا کرنے والا چھ رکنی ایشین گروہ گرفتار کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا کہ ایک عرصے سے جعلی سرکاری دستاویزات کے دھندے کی اطلاعات مل رہی تھیں۔
سراغرسانوں کی مدد سے جعلی سرکاری دستاویزات تیار کرکے فروخت کرنے والے گروہ تک رسائی حاصل کرلی گئی۔
گروہ چھ افراد پر مشتمل تھا سب کا تعلق پاکستان سے  ہے ۔ یہ عمر کے چوتھے اور پانچویں عشرے میں ہیں۔ 
ترجمان نے بتایا کہ  جعلی سرکاری دستاویزات تیار کرنے والوں کے قبضے سے 33020 ریال اور جعلسازی میں زیر استعمال آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گروہ کے تمام افراد کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔  

شیئر: