Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مزید 9 شعبوں میں 70 فیصد سعودائزیشن

سعودائزیشن کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن 20 اگست کو ختم ہو گی (فوٹو: سوشل میڈیا)
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے سعودی عرب میں مزید 9 تجارتی شعبوں میں 70 فیصد سعودائزیشن کی مہلت ختم ہونے پر جمعرات 20 اگست سے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔
وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی انجینئراحمد الراجحی نے مارچ 2020 میں سعودائزیشن کے حوالے سے 20 اگست تک کی ڈیڈ لائن جاری کی تھی۔

سعودائزیشن کا مقصد مقامی افراد کو روزگار کے مواقعوں کی فراہمی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت میں مقامی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں سعودائزیشن پرعمل درآمد جاری ہے۔
رواں برس کے آغاز میں ہی وزارت افرادی قوت نے مختلف شعبوں میں مرحلہ وار سعودائزیشن کا پروگرام جاری کردیا تھا جس پرعمل درآمد کے لیے ڈیڈ لائن بھی مقرر کردی گئی تھی۔
پروگرام کے مطابق دوسرے مرحلے میں جن 9 شعبوں میں 70 فیصد سعودائزیشن کے احکامات صادر کیے گئے تھے ان میں چائے، قہوہ ، شہد ، چینی اور مسالے، پانی و مشروبات، سبزیاں پھل اور کھجور، پھول پودے اور زراعتی اشیا، سٹیشنری کی دکانیں و بک سٹورز، گفٹ شاپس اور دستکاری کا سامان فروخت کرنے والی دکانیں، بچوں کے کھلونوں کی دکانیں، گوشت ، مچھلی ، پنیر اور انڈے ، نباتاتی تیل فروخت کرنے والے ، پلاسٹک کی مصنوعات اور صفائی کی اشیا، ہول سیل اور ریٹیل میں فروخت کرنے والا شعبہ شامل ہے۔
 وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ بالا شعبوں میں یکم محرم 1442 ہجری بمطابق 20 اگست 2020 تک 70 فیصد سعودی کارکن متعین کیے جائیں۔

موبائل مارکیٹ میں سعودائزیشن پر کامیابی سے عمل جاری ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

یاد رہے ko وزارت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن جمعرات 20 اگست کو ختم ہو رہی ہے. اس حوالے سے وزارت افرادی قوت مملکت کے مختلف شہروں میں تفتیشی کارروائیوں کا بھی آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔
واضح رہے ko سعودائزیشن کے عنوان سے مملکت میں جاری منصوبے کے تحت متعدد تجارتی شعبوں میں مرحلہ وار مقامی نوجوانوں کو غیر ملکی کارکنوں کی جگہ متعین کیا گیا ہے۔

 کافی اور چائے کی دکانوں میں بھی سعودی متعین کیے جائیں گے (فوٹو: سوشل میڈیا)

سعودائزیشن کا بنیادی مقصد ملک سے بے روزگاری ختم کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے. اس ضمن میں مملکت میں موبائل فون مارکیٹ میں سعودائزیشن کا عمل مکمل طور پر کامیاب ہوا ہے. مقامی مارکیٹوں میں جہاں موبائل فون فروخت کیے جاتے ہیں اب غیر ملکیوں کی جگہ سعودی کارکن کام کرتے ہیں۔ اس طرح ماضی میں متعدد شعبوں میں سعودائزیشن پر عمل کیا گیا جس کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: