Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضوابط کی خلاف وزی پر 190 دکانیں سیل 

تفتیشی ٹیموں کے اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کیا۔ (فوٹو سعودی گزٹ)
کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر 3 دن میں 190 دکانیں سیل کردی گئیں۔ ریجنل ڈائریکٹر بلدیہ کا کہنا تھا کہ بند کی جانے والی دکانوں میں 59 ورکشاپس بھی شامل ہیں۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر انجینئرمحمد بن ابراہیم الزھرانی نے بتایا کہ جدہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کے اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررکردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعدد دکانیں سیل کردیں۔ 

مارکیٹوں میں سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے (فوٹو: العربیہ)

ریجنل ڈائریکٹر الزھرانی کا مزید کہنا تھا کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن میں سب سے اہم سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد کرنا ہے تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔ 
وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مارکیٹوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ 
اس حوالے سے وزارت صحت نے بلدیہ کے شعبہ صحت عامہ کو ہدایت کی تھی کہ مملکت کے تمام شہروں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر کیے جانے والے ضوابط پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفیشی مہم مسلسل جاری رکھی جائے تاکہ ضوابط پر عمل درآمد کویقینی بنایا جاسکے۔ 
واضح رہے کہ بلدیہ کے علاوہ پولیس اور دیگر اداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ شہرمیں کورونا سے بچاؤ کے لیے وزارت صحت کی جانب سے مقررہ ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔ کورونا ضوابط پرعمل نہ کرنے والے افراد اور دکانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ 
ایسے افراد جو عوامی مقامات پر ماسک استعمال نہیں کرتے ان پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کی جاتا ہے جبکہ وہ تجارتی ادارے یا مارکیٹس جہاں آنے والے صارفین کا جسمانی درجہ حرارت چیک کرنے کے علاوہ وہاں آنے والوں کے لیے سینی ٹائزر اور ڈسپوزایبل دستانے فراہم نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ 
 

شیئر: