Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن کم نہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟

ہلکی پھلکی غذا یا سنیکس بھی روزانہ کے کیلوریز میں شمار کیے جائے (فوٹو: ان سپلیش)
اکثر لوگ وزن بڑھنے پر پریشان ہوتے ہیں اور اس کو کم کرنے کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں لیکن اس کے لیے اہم یہ ہے کہ جب آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہوں تو آپ کو ہر اس خوارک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو آپ روز کھاتے ہیں۔
روزانہ تین وقت کھانے کے علاوہ آپ کو اس ہلکی پھلکی خوارک (سنیکس) کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے جو آپ سارا دن کھاتے رہتے ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈین ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون کے مطابق کھانے کے دوران بھوک لگنے کی وجہ سے آپ غیر ضروری کیلوریز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ صحت مند اور ہلکی پھلکی غذا کا انتخاب کریں کیونکہ غیر صحت بخش ہلکی پھلکی غذا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
وزن برقرار رکھنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

کیلوریز کو چیک کرنا

آپ کو نہ صرف اپنے کھانوں بلکہ ہلکی پھلکی غذا کے لیے کیلوریز کو چیک کرنا ہوگا۔ آپ کو اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ آپ جو ہلکی پھلکی غذا یا سنیکس منتخب کرتے ہیں وہ آپ کے روزانہ کیلوریز میں شمار ہوتے ہوں۔

 


وزن کم کرنے کے لیے صحت مند غذا لینی چاہیے (فوٹو: ان سپلیش)

فائبر سے بھرپور خوراک استعمال کریں

جب لوگ وزن کم کر رہے ہوتے ہیں تو وہ مناسب ہلکی پھلکی غذا کا انتخاب کرنے میں ناکام ہوتے ہیں۔ ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ہلکی پھلکی غذا میں فائبر سنیکس لیے جائیں کیونکہ اس سے بھوک نہیں لگتی۔

بھوک لگنے کا انتظار

بھوک مٹانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہلکی پھلکی غذا لیتے رہیں، کیونکہ جب آپ کو مکمل طور پر بھوک لگتی ہے تو آپ ضرورت سے زیادہ کیلوریز لیتے ہیں۔

بھوک لگنے سے پہلے ہلکی پھلکی غذا کا استعمال کیا جا سکتا ہے (فوٹو: ان سپلیش)

مناسب منصوبہ بندی

ہر کھانے سے پہلے  منصوبہ بندی ضروری ہے وہ اس لیے کہ آپ مناسب مقدار کے ساتھ ہلکی پھلکی غذا یا سنیکس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اور یہ صرف سنیکس کے لیے ضروری نہیں بلکہ آپ اپنی خوراک کے لیے بھی ایسا کر سکتے ہیں۔
اس مضمون میں فراہم کردہ معلومات ماہر طبی رائے کا متبادل نہیں، ہمیشہ ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

شیئر: