Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 60 لاکھ سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 65 ہزار 341 ہوگئی۔(فوٹو اے ایف پی)
 متحدہ عرب امارات میں بدھ کو کورونا کے 435 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 65 ہزار 341 ہوگئی۔
پچھلے چوبیس گھنٹے میں 113 افراد صحت یاب ہوئے ۔ شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 58 ہزار 22 ہوگئی ہے۔ 
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی  ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 367 ہوگئی۔

پچھلےچوبیس گھنٹے کے دوران 72 ہزار نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

بیان میں کہا گیا کہ پچھلےچوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 72 ہزار نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
 دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن العویس نے کہا ہے کہ امارات نے کووڈ 19 کے 60 لاکھ سے زیادہ لیباریٹری ٹیسٹ کیے جا چکے۔
امارات کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس کے مضر اثرات سے معاشرے کو بچانے کی حکمت عملی کے تحت کووڈ لیباریٹری ٹیسٹ کرا رہا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی میں اماراتی حکومت کی جانب سے میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ کے دوران وزیر صحت نے اطمینان دلایا کہ اقتصادی، سماجی اور طبی محاذوں پر وبا سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ 

پچھلے چوبیس گھنٹے میں 113 افراد صحت یاب ہوئے ہیں( فوٹو اے ایف پی)

انہوں نے کہاکہ امارات نے حالیہ ایام کے دوران محمد بن راشد میڈیکل ریسرچ سینٹر قائم کیا ہے۔ یہ میڈیکل ریسرچ  کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم اضافہ ثابت ہوگا۔ 
عبدالرحمن العویس نے اعتراف کیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امارات میں نئے  کورنا وائرس کے مصدقہ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ آئندہ ایام میں وائرس سے متاثرین کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ جائے۔ سب کو ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی۔
اس سلسلے میں سماجی فاصلے کا احترام ، ملاقاتوں کا سلسلہ محدود اور تقریبات سے گریز کرنا ہوگا-  

شیئر: