Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد اور عراقی وزیراعظم کا ٹیلفونک رابطہ 

تیل منڈی میں استحکام اور توازن کی بحالی کے لیےکاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب کے ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان اور عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی میں بدھ کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
 بین الاقوامی تیل منڈی میں استحکام اور توازن کی بحالی کے لیے صرف کی جانے والی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ سعودی ولی عہد نے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ اوپیک پلس معاہدے میں شامل تمام رکن ممالک کو معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور جن ملکوں نے پیداواری کوٹے سے زیادہ تیل نکال لیا تھا انہیں آئندہ مرحلے میں اس کی تلافی کرنا ہوگی۔  
یاد رہے کہ اوپیک پلس میں شامل ممالک کے وزرائے پٹرولیم نے اس بات سے اتفاق کرلیا تھا کہ جن ملکوں نے اپنے کوٹے سے زیادہ  تیل نکالا ہے وہ آئندہ مرحلے میں اپنے مقررہ کوٹے سے بھی کم تیل نکالیں گے تاکہ وہ ممالک جنہیں اس حوالے سے نقصان ہوا تھا ان کا نقصان پورا کیا جاسکے اور وہ مقررہ حد پوری کرپائیں۔ 
سعودی ولی عہد اور عراقی وزیراعظم نے عراق اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے  اور ان کا دائرہ وسیع کرنے کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ 

شیئر: