Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں کورونا کے ریکارڈ 69 ہزار 652 کیسز

دنیا میں اب تک کورونا سے سات لاکھ 87 ہزار 672 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 69 ہزار 652 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 28 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 977 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
انڈیا کی مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار 866 ہے۔

 

انڈیا ایشیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جب کہ دنیا میں امریکہ اور برازیل کے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ 24 لاکھ 11 ہزار 300 ہوگئی ہے۔
 امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک اس وبا سے سات لاکھ 87 ہزار 672 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے سب سے متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں اب تک 55 لاکھ 29 ہزار 824 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے ایک لاکھ 73 ہزار 177 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے ایک لاکھ 73 ہزار 177 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

امریکہ کے بعد برازیل کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں وبا سے اب تک 34 لاکھ 56 ہزار 652 کیسز سامنے آئے ہیں۔
برازیل میں اس وبا سے اب تک ایک لاکھ 11 ہزار 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
روس میں کورونا سے متاثر یونے والے افراد کی تعداد نو لاکھ 35 ہزار 66 ہوگئی ہے جب کہ جنوبی افریقہ میں وبا سے پانچ لاکھ  96 ہزار 60 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

شیئر: