Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں صفیں بچھا دی گئیں

نئے سال ہجری کے آغاز پر حرمین میں نئی صفیں بچھائی جاتی ہیں(فوٹو، سبق)
ادارہ امور حرمین کی جانب سے حرم مکی کے صحن مطاف اور دیگر مقامات پر سماجی فاصلے کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے صفیں بچھا دی گئی ہیں۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق ادارہ امور حرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی جانب سے جاری احکامات پر عمل کرتے ہوئے مسحد الحرام میں صفیں بچھائی گئیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے ہر سال کی طرح امسال بھی نئے ہجری سال کے آغاز میں حرمین شریفین میں نئی صفیں بچھائی جاتی ہیں۔ اس اصول پر عمل کرتے ہوئے پہلے مسجد نبوی میں نئی صفیں بچھائی گئی تھیں جبکہ جمعرات کی سہہ پہر حرم مکی میں بھی نئی صفیں بچھانے کے عمل کا آغاز کیا گیا۔
صفیں بچھانے کے بعد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول کو مدنظر رکھا گیا ہے جس کے تحت ایک نمازی سے دوسرے کے درمیان کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ رکھتے ہوئے صفوں پر نشانات بھی وضع کیے گئے ہیں۔
ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں 24 گھنٹے سینیٹائزنگ کا عمل جاری ہے اس حوالے سے کارکنوں کو مختلف شفٹوں میں متعین کیا گیا ہے جو اعلی معیار کی جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرتے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے علاوہ دیگر جراثیموں سے محفوظ رہا جاسکے۔

سماجی فاصلے کے اصول کے تحت نشانات لگائے گئے ہیں(فوٹو، سبق)

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حرم مکی میں مارچ کے اوائل سے عام افراد کے داخلے پر پابندی ہے جبکہ تاحال عمرہ بھی بند ہے۔

شیئر: