Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی جہاز ایرانی کوسٹ گارڈکی تحویل میں ، ملاح گرفتار

ایرانی دعوی ہے کہ خلاف ورزی پراماراتی جہاز کو تحویل میں لیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری حدود کی خلاف ورزی پر اماراتی جہاز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملاحوں کو حراست میں لے لیا گیاہے-  
ویب نیوز ’سبق‘ نے ایرانی  دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ’ایرانی  کوسٹ گارڈ نے پیر کو اماراتی جہاز کو اپنی تحویل میں لے کرملاحوں کو گرفتار کرلیا‘- 
ایران کا دعوی ہے کہ اماراتی جہاز غیرقانونی طریقے سے ایران کی  سمندری حدود میں داخل ہوگیا تھا- 
ایرانی دفتر خارجہ  کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے  کہ اماراتی جہاز کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے-  

ایران نے یہ بھی دعوی کیا کہ امارات نے اس واقعہ پر معذرت بھی کی تھی(فوٹو، سوشل میڈیا)

دریں اثنا عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایرانی دفتر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ اماراتی کوسٹ گارڈز نے دو ایرانی ماہی گیروں کو مذکورہ حادثے کے دن ہلاک کردیا تھا- جنہوں نے ایک بوٹ پر قبضے کر لیاتھا۔
 ایران نے اپنے بیان میں یہ بھی دعوی کیا کہ امارات نے اس واقعہ پر معذرت بھی کی تھی-
دوسری جانب ایران نے مذکورہ حادثے پر تہران میں اماراتی ناظم الامور کو طلب کرکے اپنے ماہی گیروں اور بوٹ کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ۔
ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ ہمارے مطالبے پر امارات نے ہمارے عملے اور بوٹ کو آزاد کردیا تھا البتہ ایرانی ماہی گیروں کی لاشوں کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی ہورہی ہے‘
امارات کے خبررساں ادارے ’وام‘ کا کہنا ہے کہ’ دراصل اماراتی کوسٹ گارڈز نے جزیرہ صیربونعیر کے شمال مغرب میں علاقائی سمندر میں  گھسنے والی 8 ایرانی  کشتیوں کو روکنے کی کوشش کی تھی ‘
 

شیئر: