Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

 پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 702 افراد صحتیاب ہوئے۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار 23 اگست کو ایک ہزار 109 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو گزشتہ روز سے کم ہے۔
 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 479 تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں ایک ہزار 702 افراد صحتیاب ہوئے۔
اب تک دو لاکھ 80 ہزار 143 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز 30 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے. اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار 649 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 23 ہزار 687 ہے جس میں ایک ہزار 644 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے  حوالے سے بتایا کہ  مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد اتوار کو بھی مکہ مکرمہ میں رہی جہاں 65 نئے مریض سامنے آنے ہیں۔
مدینہ منورہ میں 61، جازان 57، جدہ 52، حائل 40، ریاض40، القنفدہ 38، بیش 35، تبوک 35، ینبع 30، صامطہ 30، القوز 29، ابو عریش 27 ، ابہا 23، الھفوف 18، نجران 17، خمیس مشیط 16 اور طائف میں 11 کیسز کا پتہ چلا ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق 10 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک  جبکہ 18 شہروں میں 2 ، 2 اور 8 شہروں میں 3 ،3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے۔

وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا جائے۔ (فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا جائے۔ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔
 ترجمان  کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی نے اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ  تر لوگ حفاظتی ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی کررہے ہیں- مملکت کے دیگر ادارے خصوصا وزارت صحت وائرس کو قابو کرنے کے لیے مصروف ہیں۔ 

شیئر: