Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت بیروت دھماکوں میں تباہ اناج کے گودام کی تعمیر نو کرے گا

نگران وزیر خزانہ راؤل نہمی نے  یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں آٹے کا بحران پیدا نہیں ہوگا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
کویت نے کہا ہے کہ  وہ لبنان کے  بیروت دھماکوں میں تباہ ہونے والے اناج کے واحد بڑے گودام کو دوبارہ تعمیر کرے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اناج کے بڑے گودام کی بیروت دھماکوں میں تباہی کے بعد پہلے سے معاشی بحران سے نبرد آزما ملک لبنان میں خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گنجائش والے بیروت پورٹ کے گودام کی تباہی کا مطلب ہے کہ اناج کے برآمد کنندگان برآمدی اناج کے ذخیرے کے لیے چھوٹے پرائیوٹ گوداموں پر انحصار کریں۔

 

مقامی ریڈیو سے گفتگو میں لبنان میں کویت کے سفیر عبد العال القناعی کا کہنا تھا کہ گودام کو پہلی مرتبہ 1969 میں کویت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے قرضے کی رقم سے تعمیر کیا گیا تھا۔
 انہوں نے کہا کہ کویت اب اس گودام کو دوبارہ تعمیر کرے گا کیونکہ یہ ’دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ایک دوسرے کے احترام کی علامت ہے۔‘
خیال رہے بیروت دھماکوں میں 180 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکوں میں لبنان کے دارالحکومت کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد حکومت کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔
نگران وزیر خزانہ راؤول نعمة نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں آٹے کا بحران پیدا نہیں ہوگا۔
لبنان کی دوسری بڑی بندرگاہ ٹریپولی میں اناج کے ایک اور گودام کی تعمیر کا منصوبہ ایک سال پہلے فنڈز کی عدم دستیابی پر روک دیا گیا تھا۔  
دھماکوں کے بعد انسانی بنیادوں پر لبنان کے لیے بیرونی امداد کے اعلانات کیے گئے ہیں۔ تاہم ڈونرز نے واضح کیا ہے کہ ملک میں موجود کرپشن کے خاتمے کے لیے اصلاحات تک وہ لبنان کو بیل آؤٹ نہیں کریں گے۔

شیئر: