Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

لبنان کو بجلی کے شعبے کی بحالی میں مدد کے لئے تیار ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعہ کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ صرف لبنانی عوام اور ان کے نمائندے ہی ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایران لبنان کے طاقتور مسلح گروپ حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے، جس نے اتحادیوں سے مل کر سبکدوش ہونے والی حکومت کی تشکیل میں مدد کی۔

ایف بی آئی بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں شامل ہوگی (فوٹو: ٹوئٹر)

ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کے نگراں وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ "ہمارے خیال میں سیاسی مقاصد کے لیے لوگوں کے دکھ  درد اور استحصال سے فائدہ اٹھانا انسانیت پسندی نہیں۔"
"ہمیں یقین ہے کہ لبنان کی حکومت اور عوام کو لبنان کے مستقبل کے بارے میں خود  فیصلہ کرنا چاہیے۔"

سیاسی مقاصد کے لیے فائدہ اٹھانا انسانیت پسندی نہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

لبنان میں ہوئے 4 اگست کے بیروت دھماکوں سے قبل ہی عوام ملک کی بہت سی پریشانیوں کا الزام عائد کرنے والی سیاسی اشرافیہ کے خلاف مشتعل افراد مظاہرے کر رہے تھے۔
دریں اثناء لبنانی صدر مشیل عون نے ٹویٹ کی ہے کہ انہوں نے جمعہ کے روز امریکی انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈیوڈ ہیل اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی سے الگ الگ بات چیت کی ہے۔

بیروت دھماکوں سے قبل ہی لبنانی عوام بہت سی پریشانیوں کا شکار تھے (فوٹو: ٹوئٹر)

ڈیوڈ ہیل نے جمعرات کو کہا تھا کہ امریکہ کا ادارہ ایف بی آئی بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات میں شامل ہوگا۔ انہوں نے "غیر فعال حکومتوں اور خالی وعدوں" کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ تہران اور نجی ایرانی کمپنیاں لبنان کو بجلی کے شعبے کی تعمیر نو اور بحالی میں مدد کے لیے تیار ہیں۔

شیئر: