Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروت دھماکے کے بعد کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ 

مریضوں سے بیروت کے بیشتر ہسپتال بھر گئے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)
لبنانی وزیر صحت حمد حسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں سے بیروت کے بیشتر ہسپتال بھر گئے ہیں۔
دو ہفتے قبل بندرگاہ کے دھماکے کے بعد بیروت میں نئے کورونا وائرس کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق لبنانی وزیر صحت نے پیر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ  بیروت میں  سرکاری اور نجی ہسپتالوں کی صورت بے حد مشکل ہوگئی ہے۔

انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں مزید مریضوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔ (فوٹو روئٹرز)

مصنوعی تنفس کے آلات یا انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں مزید مریضوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔ اس حوالے  سے سرکاری اور نجی دونوں سیکٹر کے ہسپتال ایک پیج پر ہیں۔ 
لبنانی وزیر نے مزید کہا کہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ تازہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پورے ملک میں دو ہفتے تک مکمل لاک ڈاؤن لگانا ہوگا تاکہ بیروت بندرگاہ کے دھماکے سے متاثرہ علاقوں کا تحفظ کیا جاسکے۔ یہ وہ مقامات ہیں جہاں امدادی تنظیمیں مسلسل کام کررہی ہیں۔ 
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لبنان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔ لبنان میں متاثرین کی تعداد 8881 اور اموات کی تعداد  103 تک پہنچ گئی ہے۔ 

شیئر: