Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرے کفیل کے کارکنان کی خدمات لینے پر تیس لاکھ  درہم کا جرمانہ 

اپیل  کورٹ نے بھی کمپنی کی درخواست مسترد کردی( فوٹو سوشل میڈیا)
ابوظبی کی اپیل کورٹ نے دوسرے کفیل کے 60 کارکنان کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی کے خلاف 30 لاکھ درہم جرمانے کے ابتدائی عدالتی فیصلے کی توثیق کی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق کمپنی نے غیرملکی کارکنان کے نقل کفالہ (ٹرانسفر سپانسر) کرائے بغیر انہیں اپنے یہاں ملازمت پر رکھ لیا تھا جبکہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا- 
پبلک پراسیکیوشن نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ  ایک نجی کمپنی نے قانونی کارروائی کرائے بغیر دوسرے کفیل کے 60 ملازمین کو اپنے یہاں تعینات کردیا تھا-

دوسرے کفیل کے 60 ملازمین کو اپنے یہاں تعینات کردیا تھا-(فوٹو اے ایف پی)

یہ کیس سامنے آنے پر کمپنی کے خلاف عدالت سے مقررہ قانون کے بموجب تادیبی کارروائی کی درخواست کی گئی- 
پرائمری کورٹ نے پبلک پراسیکیوشن اور ملزم کمپنی کے  بیانات  اور شواہد کا ریکارڈ سامنے آنے کے بعد فیصلہ دیا تھا کہ دوسرے کفیل کے ساٹھ کارکنان کی خدمات نقل کفالہ کے بغیر حاصل کرنے والی کمپنی قانون شکنی کی مرتکب ہوئی ہے اس پر تیس لاکھ درہم کا جرمانہ کیا جاتا ہے۔
عدالت نے کارروائی کے اخراجات کا ذمہ دار بھی کمپنی کو قرار دیا۔ کمپنی نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اپیل  کورٹ نے بھی کمپنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابقہ عدالتی فیصلے کی توثیق کردی۔

شیئر: