Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کے اقاموں میں دسمبر تک توسیع

’جن غیر ملکیوں کے اقامے نافذ العمل ہیں وہ یکم جون سے واپس آسکتے ہیں‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ تمام غیر ملکیوں کے اقاموں میں دسمبر تک توسیع  کردی گئی ہے خواہ وہ ملک میں موجود ہوں یا بیرون ملک میں ہوں۔
مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق محکمہ اقامہ نے کہا ہے کہ ’یکم مارچ کے بعد جن غیر ملکیوں کے اقامے ختم ہوئے ہیں، ان کے اقاموں میں دسمبر کے آخر تک توسیع تصور کی جائے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’وہ غیر ملکی جو بیرون ملک میں ہیں اور ان کے اقامے نافذ العمل ہیں وہ یکم جون سے چلائی جانے والی پروازوں کے ذریعے واپس آسکتے ہیں‘۔
’نافذ العمل اقامہ ہولڈر یا وہ غیر ملکی جن کے اقامے ختم ہوچکے ہیں، وہ سب محکمہ اقامہ کی ویب سائٹ پر اپنا اندراج کروائیں تاکہ انہیں ملک میں داخل ہونے کے لیے وقتی ویزہ جاری کیا جائے‘۔

شیئر: