Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں گودام اور پانچ تجارتی مراکز سیل 

پبلک مقامات پر ریڑھی والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے العزیزیہ محلے میں تجارتی مراکز پر 27 چھاپے مارے۔ میونسپلٹی کے اہلکار مکہ مکرمہ کے تمام محلوں میں صحت عامہ کے تحفظ کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق العزیزیہ بلدیاتی کونسل کے چیئرمین انجینیئر عمر المالکی نے بتایا کہ بلدیہ کے انسپکٹرز نے  پانچ تجارتی ادارے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردیے جبکہ تیار ملبوسات اور جوتوں کا ایک غیرقانونی گودام بھی سربمہر کردیا گیا۔ 

تجارتی ادارے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل  کیے گئے( فوٹو سبق)

عمر المالکی نے بتایا کہ العزیزیہ بلدیایہ کے انسپکٹرز پبلک مقامات پر چھاپے مار کر ریڑھی والوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ 483 کلو گرام سبزیاں اور پھل ضبط کیے گئے۔ ضبط شدہ سبزیاں اور پھل فلاحی ادارے کے حوالے کردیے گئے۔
انہوں  نے مزید کہا کہ مقررہ ضوابط کے مطابق اگر ضبط شدہ سبزیاں اور پھل قابل استعمال ہوتے ہیں تو بلدیاتی کونسل کے دائرے میں کام کرنے والی فلاحی انجمن کے حوالے کردیے جاتے ہیں۔ ناقابل استعمال ہونے پر انہیں تلف کردیا جاتا ہے۔ 

شیئر: