Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو تنہا گاڑی میں چھوڑنا ٹریفک خلاف ورزی

گاڑی میں تنہا بچے کو چھوڑنے پر 5 سوریال تک چالان ہوتا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
ٹریفک پولیس کی جانب سے یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ کم عمر بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس پر 5 سو ریال تک چالان کیا جاتا ہے۔
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ نے ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی میں 10 برس سے کم عمر بچے کو تنہا چھوڑیں نہ ہی انہیں مخصوص کرسی کے بغیر گاڑی میں سوار کیا جائے۔

بچوں کو مخصوص کرسی کے بغیر بٹھانا بھی ٹریفک خلاف ورزی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

گاڑی میں کم عمر بچوں کو تنہا چھوڑنے پر 300 سے 500 ریال تک چالان کیا جاتا ہے۔ ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق گاڑیوں میں کم عمر بچوں کو مخصوص کرسی کے بغیر بٹھانا بھی قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے۔
بچوں کے لیے مخصوص کرسی نہ ہونے کی صورت میں کوئی شخص بچے کو عقبی سیٹ پر لے کربیٹھے۔ ڈرائیونگ سیٹ کے برابر والی سیٹ پر تنہا بچوں کو سوار کرانا بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے حادثات کی روک تھام کےلیے ڈیجیٹل چالان سسٹم رائج کیا گیا ہے جس میں تیز رفتاری، سیٹ بیلٹ اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کے علاوہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزیوں کو خودکار طریقے سے ریکارڈ کرکے گاڑی کے مالک کا چالان کیا جاتا ہے۔
ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی انشورنس کرانا بھی لازمی ہے۔ تھرڈ پارٹی انشورنس نہ ہونے پر بھی چالان کیا جاتا ہے۔

شیئر: