Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ڈسپنسریوں سے ادویات چرانے والا گروہ گرفتار

تحقیقات کے بعد ملزمان کے مقدمے کی سماعت کی جائے گی(فوٹو، سوشل میڈیا)
مدینہ منورہ میں پولیس نے سرکاری ڈسپنسریوں سے ادویات چرانے والے 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ریجنل پولیس ترجمان کرنل حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ ملزمان مقامی شہری ہیں جنہوں نے جرم کا اعتراف کر لیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان کی جانب جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے کی تین ڈسپنسریوں اور طبی مرکز کے اسٹور سے قیمتی ادویات غائب ہو جاتی ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ادویات کی چوری میں ایک گروہ ملوث ہے ۔ پولیس ملزمان کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی جو مقامی شہری ہیں۔
ریجنل ترجمان کا کہنا تھا کہ ادویات کی چوری میں ملوث 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی عمریں 30 برس کے اندر ہیں ۔
گروہ کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور چوری  کا مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تحقیقات کے لیے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ ملزمان سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کا چالان کرمنل کورٹ میں بھیجا جائے گا جہاں مقدمے کی سماعت اور شواہد کے بعد فیصلہ کیا جائے گا

شیئر: