Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

   ایمرجنسی خدمات والی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر جرمانہ

سرکاری کارواں کو راستہ نہ دینا ٹریفک خلاف ورزی شمار ہوگی (فوٹو: سوشل میڈیا)
محکمہ ٹریفک نے ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والی گاڑیوں کو راستہ دینے کے ضوابط مقرر کرتے ہوئے تنبیہہ کی ہے کہ خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والی گاڑیوں یا سرکاری کارواں کے ہارن کی آواز سنیں تو ترجیحی بنیادوں پر ان کے لیے راستہ دینے کا اہتمام کریں-
مثلاً اگر آپ کسی چوراہے پر ہوں تو فوراً ہی ایک طرف ہوجائیں اور ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والی گاڑی یا سرکاری کارواں کو گزرنے کے لیے راستہ  دیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ کریں- 
محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ ٹریفک قانون کی شق 54 کے مطابق اس پر عمل کرنا اور اس کی پابندی کرنا ہر ایک پر لازم ہے- 
یاد رہے کہ ایمبولینس، محکمہ شہری دفاع  اور سکیورٹی فورس کی گاڑیاں ایمرجنسی خدمات کے دائرے میں آتی ہیں- 

شیئر: