Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: صنعتی مراکز کی مساجد کھولنے کا فیصلہ

عرب امارات میں اب تک 68 ہزار901 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات نے صنعتی مراکز اور تعمیراتی سائٹس میں بتدریج مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امارات کی نیشنل کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی اور اسلامی معاملات پر جنرل اتھارٹی کے مشترکہ فیصلے کے مطابق مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود رکھی جائے گی۔
مساجد کے صرف 30 فیصد حصے کو نمازیوں کے زیر استعمال لایا جائے گا۔ 
نمازیوں کو کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تین میٹر کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، جبکہ مسجد میں داخل ہوتے یا نکلتے وقت ہاتھ سینیٹائزز سے صاف کرنا ہوں گے۔ 
اماراتی وزارت صحت نے جمعے کے روز 79 ہزار 680 افراد کے ٹیسٹ کیے تھے جن میں سے 390 افراد میں کورونا کے جراثیم کی تشخیص ہوئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں اب تک 68 ہزار 901 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 59 ہزار 861 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 379 کی موت واقع ہوئی ہے۔

شیئر: