Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: طلبہ کا ہر دو ہفتے بعد کرونا ٹیسٹ

اسکول بارہ برس سے کم عمر کے طلبہ کے لیے اتوار سے کھلیں گے- فوٹو گلف نیوز
 متحدہ عرب امارات ابوظبی میں وزارت تعلیم و تربیت نے سکولوں کے طلبہ کا  کووڈ 19 (پی سی آر) ٹیسٹ دو ہفتے میں ایک بار کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ  5 ستمبر سے نیا تعلیمی سال شروع ہورہا ہے- 
الامارات الیوم کے مطابق وزارت تعلیم و تربیت کے ماتحت سکول آپریشن ادارے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لبنی الشامسی  نے بتایا کہ ابوظبی کے طلبہ کا ٹیسٹ سکولوں میں ہوگا جبکہ دیگر ریاستوں کے طلبہ کے بارے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں ایس  ایم ایس کے ذریعے ٹیسٹ سینٹر کے حوالے سے مطلع کیا جائے گا-
ایس ایم ایس ان کے سرپرستوں کے نام بھیجے جائیں گے- پی سی آر ہر دو ہفتے میں ایک بار ضرور ہوگا- 

5 ستمبر سے تعلیم سال شروع ہورہا ہے- فوٹو الامارات الیوم

الشامسی نے بتایا کہ طلبہ کی تدریجی واپسی کے فیصلے کی بدولت کورونا ٹیسٹ آسانی سے ممکن ہوسکے گا-  
الشامسی کا کہنا ہے کہ سکول بارہ برس سے کم عمر کے طلبہ کے لیے اتوار سے کھلیں گے یہ تیسری جماعت سے چھٹی جماعت تک کے طلبہ ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ طلبہ کے  کورونا ٹیسٹ کی شروعات 5 ستمبر سے ہوگی۔  

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: