Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین سے پرس چھیننے والے دو ملزم گرفتار

ملزمان نے آٹھ وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے پبلک مقامات اور بازاروں میں خواتین سے پرس چھیننے اور جیب تراشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے پیر کو ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ  ملزمان نے آٹھ وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ مسروقہ اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے سامان خریدا اور 42500 ریال بھی ہتھیا لیے۔
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ وارداتوں میں ملوث نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ایف آئی درج کرلی گئی۔ قانونی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: