Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے رجسٹرڈ صارفین 17 ملین سے زیادہ

ابشر پلیٹ فارم شہریوں اور غیرملکیوں کو 200 آن لائن خدمات فراہم کررہا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ابشر پلیٹ فارم کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 17 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ابشر سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو 200 سے زیادہ آن لائن خدمات فراہم کر رہا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ابشر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے کہ ’آپ لوگوں کی بدولت رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 17 ملین تک پہنچ گئی-‘
’یہ بڑے اعتماد کی علامت ہے۔ مستقبل میں زیادہ بہتر اور منفرد سروس کی فراہمی ہماری ذمہ داری بن گئی ہے۔ ابشر کے ساتھ اچھی سہولتوں کی نوید پاتے رہیں‘- 

ابشر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی اور مقیم غیرملکی ابشر پلیٹ فارم اور ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے بہت سے کام آن لائن کرا رہے ہیں۔ اب انہیں اپنے کام کرانے کے لیے سرکاری اداروں کے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑتے۔ 
ابشر افراد اور ابشر اعمال پلیٹ فارم کی بدولت بہت سارے سرکاری ادارے اور افراد مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے آن لائن جڑ گئے ہیں۔ ان کی بدولت وقت اور محنت دونوں کی بچت ہورہی ہے۔ 
ابشرکے ذریعے محکمہ پاسپورٹ، محکمہ احوال مدنیہ، محکمہ جیل خانہ جات، محکمہ ٹریفک، محکمہ اسلحہ سمیت متعدد اداروں اور محکموں سسے متعلقہ کام آن لائن انجام پا رہے ہیں۔ 
ابشر پلیٹ فارم کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت مطلوبہ امور آسانی اور تیزی سے انجام پا جاتے ہیں۔ 

شیئر: