Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بری چوکیوں کے راستے سفری پابندی برقرار

تجارتی سامان کے لیے ٹرکوں کی آمد ورفت جاری ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ بری سرحدی چوکیوں کے راستے آمدورفت پر پابندی برقرار ہے۔ اس سے انسانی مسائل والے کیسز اور ہنگامی واقعات مستثنیٰ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر ایک غیرملکی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ بری چوکیوں سے آمدورفت معطل ہے البتہ تجارتی سامان کے لیے ٹرکوں کی آمدورفت جاری ہے۔ اس کی اجازت ہے۔
انسانی بنیادوں پر بھی بعض لوگوں کو آنے جانے کی اجازت استثنائی طور پر دی جاتی رہی ہے اور آئندہ بھی دی جائے گی۔  

انسانی بنیادوں پر بھی بعض لوگوں کو آنے جانے کی اجازت ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بیرون مملکت جانے والے سعودی اور ان کے غیر ملکی رشتہ دار (اہلیہ ، بچے ، سعودی خاتون کے غیر ملکی شوہر) اور ملازمین کی بری راستوں سے واپسی کے لیے اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔
مملکت آنے والوں کو ’ابشر‘ اکاؤنٹ پر اپنے کوائف درج کر کے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ اس کے لیے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی ہے۔

شیئر: