Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی اشیا کی آن لائن نمائش

کورونا وبا میں صفائی کے لیے کئی اشیا کا اضافہ ہوا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی  کی انتظامیہ نے غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی اشیا اور سامان کی آن لائن نمائش کی ہے۔
اس کا مقصد دنیا بھر میں خانہ کعبہ کے غسل کی رسم  دیکھنے والوں کی  خواہش پوری کرنا ہے۔ لوگوں کی خواہش تھی اگر غسل کعبہ کی رسم کا براہ راست مشاہدہ نہیں کرسکتے اور اس عمل میں حصہ نہیں لے سکتے تو کم از کم انہیں غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی اشیا اور سامان ہی دیکھنے کو مل جائیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری انتظامیہ عبدالحمید المالکی نے بتایا کہ غسل کعبہ میں جتنا سامان استعمال کیا جاتا ہے وہ سب تانبے کا ہے اور اسی مقصد کے لیے تیار کرایا گیا ہے۔
ان میں دس لیٹر والے چار گیلن ہیں اور ہر گیلن میں غسل کعبہ کے لیے مخصوص سیال مادہ رکھا جاتا ہے۔ یہ  چار تولہ عود، گلاب کی خوشبو اورعرق گلاب سے معطر آب زمزم پر مشتمل ہوتا ہے۔ 
عبدالحمید المالکی نے بتایا کہ اس میں طائف کے گلاب کی خوشبو اور عنبر شامل کیا جاتا ہے۔ انہیں آب زمزم میں ملایا جاتا ہے۔ غسل کعبہ کی رسم میں چاندی کے داندنوں والی جھاڑو بھی استعمل ہوتی ہے اور ان پر الکعبہ الغرہ کی عبارت نقش ہے۔
   
 خانہ کعبہ کی دیواروں کی ڈسٹنگ کے لیے چاربرش استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان پر بھی الکعبہ الغرہ کی عبارت نقش ہے۔ غسل کعبہ کے بعد فرش کو خشک کرنے کے لیے 4 کپڑوں کے ٹکڑے استعمال کیے جاتے ہیں۔  
سیکریٹری انتظامیہ نے بتایا کہ اس نمائش کا مقصد زائرین کو یہ بتانا بھی ہے کہ انتظامیہ خانہ کعبہ کی صفائی کے حوالے سے اپنا فرض کس انداز میں ادا کررہی ہے۔
کورونا وبا کے ماحول میں صفائی ستھرائی کے لیے کئی اشیا کا اضافہ ہوا ہے اور انہیں بھی غسل کعبہ کی نمائش میں جگہ دی گئی ہے۔ 

شیئر: