Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’2021 کے وسط تک کورونا ویکسین ممکن نہیں‘

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ایسی کسی ویکسین کی توثیق نہیں کی جائے گی جس کا موثر ہونا ثابت نہ ہوگیا ہو (فوٹو: اے ایف پی)
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وہ ایسی کسی ویکسین کی توثیق نہیں کرے گا جس کا محفوظ اور موثر ہونا ثابت نہ ہوگیا ہو۔ ادارے کا یہ بھی ماننا ہے کہ 2021 کے وسط تک وائرس سے حفاظت کا ٹیکہ یا ویکسین آنے کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوامِ متحدہ نے اس بات کا خیر مقدم کیا ہے کہ ویکسین جن افراد پر ٹیسٹ کی گئی ہیں ان میں سے ہزاروں اس کے حتمی مراحل تک پہنچ گئے ہیں۔
تاہم ادارے کی ترجمان مارگریٹ ہیرس کا کہنا ہے کہ وقت کے حساب سے انہیں امید نہیں کہ اگلے سال کے وسط تک کوئی ویکسینیشن کی جا سکے گی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 8 لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک جبکہ 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اسے کے علاوہ کورونا کی وبا سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی زندگیوں پر بھی گہرا فرق بڑا ہے کیونکہ اس سے عالمی معیثت میں تباہ کاریاں واقع ہوئی ہیں۔

ویکسین موثر ہے یا نہیں؟

روس نے ایک ویکسین کی منظوری دی ہے اور 'دا لونسینٹ' نامی میڈیکل جریدے میں جمعے کو شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اس ویکسین کے شروع میں ہونے والے ٹیسٹوں میں شامل ہونے والے مریضوں میں بغیر کسی منفی ضمنی اثرات کے اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں۔

سنوفی کے چیف کا کہنا ہے کہ کورونا کی آنے والی ویکسین کی قیمت 10 یورو سے بھی کم ہوگی (فوٹو: روئٹرز)

تاہم سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ اس ویکسین کے ٹرائلز میں حصہ لینے والوں کی تعداد صرف 76 تھی جو کہ بہت کم ہے اور اس سے ویکسین کا محفوظ اور موثر ہونا ثابت نہیں کیا جاسکتا۔
امریکی حکومت نے بھی اپنی ریاستوں سے کہا ہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل یعنی یکم نومبر تک ممکنہ طور پر ویکسین کی تقسیم کے لیے تیار رہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

روس میں ویکسین کے ٹرائلز میں حصہ لینے والوں کی تعداد صرف 76 تھی  (فوٹو: اے ایف پی)

عام صورت حال میں ویکسین کا ٹیسٹ کرنے والوں کو ویکسین کے موثر اور محفوظ ہونے کے بارے میں جاننے کے لیے مہینوں یا برسوں انتظار کرنا چاہیے، لیکن ویکسین کے جلدی آنے پر بہت زور دیا جا رہا ہے کیونکہ اس وبا سے بہت زیادہ نقصانات ہو رہے ہیں۔

ویکسین کی قیمت

فرانس کی دوا ساز کمپنی سنوفی کے چیف اولیور بوگیو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی مستقبل میں آنے والی ویکسین کی قیمت 10 یورو سے بھی کم ہوگی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنوفی کے شیف نے فرانس انٹر ریڈیو کو بتایا کہ ویکسین کے انجیکشن کی قیمت کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔ ’ہم آنے والے مہینوں کے لیے ویکسین بنانے کی قیمت کا تعین کر رہے ہیں۔‘

شیئر: