Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی، جدہ میں 235 دکانیں سیل 

جدہ کے کئی علاقوں میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر اور بلدیاتی کونسلوں کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 235 دکانیں سیل کی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری میئر محمد الزہرانی نے بتایا کہ بلدیاتی کونسلوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزارت بلدیات و دیہی امور کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی کرائیں۔

19 بلدیاتی کونسلیں فیلڈ میں تفتیش کے لیے موجود تھیں۔ (فوٹو سبق)

بلدیاتی کونسلوں کے مقررہ ضوابط پر عمل درآمد کرانے کے لیے تفتیشی مہم چلائی جائے۔ بلدیاتی کونسلوں کے افسران نے شہر بھر میں چھاپے مار کر خلاف ورزیاں ریکارڈ کی تھیں۔ 19 بلدیاتی کونسلیں فیلڈ میں تفتیش کے لیے موجود تھیں۔ 
سیکریٹری میئر نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی کونسلوں کی کارکردگی بہتر بنانے، مفاد عامہ کے تحفظ اور سب لوگوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جہاں اور جب بھی کوئی خلاف ورزی دیکھیں 940 پر اس کی اطلاع دیں۔

شیئر: